ساتے

اشیاء:
گوشت(بغیر ہڈی کے) آدھا کلو(چھوٹے چکور ٹکڑے کرلیں)
شہد ایک چائے کا چمچ
لال مرچ(پسی ہوئی) حسب ذائقہ
سفید زیرہ(پساہوا) ایک چائے کا چمچہ
ثابت دھنیا ایک چائے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
سویا سوس ایک چائے کا چمچہ
تیل دو کھانے کے چمچے

ترکیب:
گوشت میں اوپر دئےے گئے سارے مصالحے مع تیل کے اچھی طرح ملا کر تقریباََ چھ سات گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ پھر سیخ پر یا GRILLER میں سینک لیں۔ جب اچھی طرح سِک جائے تو دوبارہ ہلکا سا تیل لگا لیں۔

Posted on Jul 02, 2011