شیش کباب

اشیاء:
گوشت 1کلو
ٹماٹر 4بڑے
پسا ہوا گرم مصالحہ 1چائے کا چمچہ
سرکہ 4 کھانے کے چمچے
سرخ مرچ 1 کھانے کے چمچے
لیموں کا رس 3 کھانے کے چمچے
نمک حسب ذائقہ
پیاز 1عدد
گھی/آئل 1/2پیالی

ترکیب:
گوشت لیتے وقت اس کے ایک انچ کے موٹے ٹکڑے بنالیں۔ گوشت کو اچھی طرح دھو کر رکھ دیںتاکہ پانی خشک ہوجائے۔ اب لیموں کا رس نکالیں۔ اس میں سرکہ ، گرم مصالحہ، نمک ، سرخ مرچ سب مصالحے اچھی طرح ملالیں۔ گھی بھی ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ اب اس میں گوشت کے ٹکڑے ڈال دیں، گوشت کے ٹکڑوں کو اچھی طرح مصالحے میں ڈبودیں اور کانٹے کی مد سے گوندھیں۔ اور پھر ان ٹکڑوں کو فریزر میں چھ گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ اب ان بوٹیوں کو سیخ میں پرولیں۔ سب سے پہلے گوشت کا ٹکڑا ایک گول پیاز اور پھر ایک ٹماٹر اس طرح پرو کر انہیں کوئلوں پر سیک لیں اور گرم گرم اتار کر سوس اور سلا د کے ساتھ پیش کریں۔

Posted on Jul 02, 2011