ٹماٹرگوشت

اشیاء:
گوشت ایک کلو
ٹماٹر آدھا کلو
گھی ایک پیالی
ادرک(پسی ہو ئی ) دو کھانے کے چمچے
لہسن (پسی ہو ئی ) دو کھانے کے چمچے
ہلدی آدھا چا ئے کا چمچہ
پسی ہو ئی لال مرچ دو کھا نے کے چمچے
نمک حسب ذائقہ

ترکیب:
سب سے پہلے گوشت کو صاف کر کے اُسے دھو لیں،پھر اس میں نمک،ادرک،لہسن اور ہلدی لگا کر رکھ دیں ۔اب ٹماٹر ڈھو کر کاٹ لیں ۔ایک پتیلی میں گھی گرم کر یں،پیاز کے لچھے کاٹ کر بادامی رنگ میں تل لیں ۔اب گوشت ڈال کر بھونئے اور ٹماٹر بھی ساتھ ہی ڈال دیں ۔ پانی ڈال کر گو شت دھیمی آنچ پر رکھ دیں۔ جب گوشت گل جا ئے تو ہلکی آنچ پر دم دے دیں اور پھر اُتار لیں ۔

Posted on Jul 02, 2011