بیف ویجی ٹیبل بریانی

اشیاء:
$چاول # آدھا کلو
$سبزیوں کا سالن # آدھا کپ
$گوشت کا سالن # 1 کپ
$ہری مرچ # 2 عدد
$ادرک کا پیسٹ # ایک چائے کا چمچ
$لہسن کا پیسٹ # ایک چائے کا چمچ
$ٹماٹر # 2 عدد(باریک کاٹ لیں)
$لیموں # 1 عدد
$ہلدی # آدھا چائے کا چمچ
$لونگ # 3 عدد
$نمک،مرچ # حسب ذائقہ
$کڑی پتہ # 2 عدد
$زیرہ # آدھا چائے کا چمچ
$کالی مرچ # 4 یا 5 عدد
$چاٹ مصالحہ # 1 چائے کا چمچ

ترکیب:

چاول ابال لیں لیکن زیادہ نہ گلائیں?ایک ساس پین میں تیل گرم کریں اور اس میں زیرہ،ہلدی،کڑی پتہ،ادرک،لہسن کا پیسٹ،لونگ اور کالی مرچ ڈال کر فرائی کریں?نمک مرچ اگر ضرورت ہو تو ڈالیں پھر ٹماٹر ڈالیں اور بھونیں?پھر اس مصالحے میں گوشت اور سبزیوں کو شامل کر دیں?پھر لیموں کا رس شامل کر کے چاٹ مصالحہ چھڑکیں اور ایک منٹ بعد چاول ڈال دیں?پانی کم سے کم رکھیں?ڈھک کر دم دے دیں?گرم گرم بیف ویجی ٹیبل بریانی تیار ہے?

Posted on Feb 16, 2011