بمبئی بریانی


اشیاء:
$ چاول # ایک کلو
$ گوشت # ایک کلو
$ آلو # ایک پاؤ
$ مٹر # ایک پاؤ
$ پیاز # آدھ پاؤ
$ لہسن # ایک گھٹی
$ ادرک # آدھی چھٹانک
$ دہی # ایک پاؤ
$ ناریل(پساہو) # 4 چمچے
$ گرم مصالحہ # حسب ذائقہ
$ نمک # حسب ذائقہ
$ مرچ # حسب ذائقہ
$ گھی # ایک پاؤ

ترکیب:
گھی میں پیاز کو بادامی رنگ ہونے تک بھون لیں. پھر گوشت ڈال کر بھونیں. جب خوب بھن جائے تو لہسن اور ادرک اور پھر دہی اور نمک مرچ ڈال دیں. دہی کا پانی خشک ہونے پر ناریل ڈال کر گوشت کو گلنے دیں. جب گوشت گل جائے تو سبزی اور ثابت گرم مصالحہ ڈال دیں. آلو مٹر کے علاوہ آپ چاہیں تو کوئی اور سبزی بھی ڈال سکتے ہیں. جب سبزی گل جائے اور خشک ہوجائے تو وہ چاول کو علیحدہ نمک میں ڈال کر دوکَنی پر ابال لیں اور ایک دیگچی میں ایک طرف یہ سبزی گوشت اور دوسری طرف چاول ڈال کریا صرف ایک تہہ چاول ڈال کر دم دیں. پندرہ منٹ بعد سالن کا پانی خشک ہوجانے پر اتارلیں. اس میں آپ پسند کریں تو ناریل کے ساتھ آدھی چمچی آمچور بھی ڈال سکتے ہیں.

Posted on Feb 16, 2011