قبولی پلاؤ


اشیاء:
$دال چنا # آدھا کلو
$چاول # 3پاؤ
$گھی # ایک پاؤ
$لونگ # ایک ماشہ
$الائچی بڑی # ایک ماشہ
$مرچ سیاہ # ایک ماشہ
$نمک # حسب ذائقہ
$سرخ مرچ ثابت # 8 یا 10
$دودھ # آدھا کلو

ترکیب:
دال چنا رات کو پانی میں نمک ڈال کر بھگودیں? صبح اس کا پانی نچوڑدیں اور ذرا دیر کے لئے کپڑے پر پھیلادیں کہ خشک ہوجائے? پھراس کو دودھ میں ہلکی آنچ پر چڑھا دیں اور اتنا پکائیں کہ دودھ بالکل خوش ہوجائے لیکن دال بالکل نہ گل جائے? اب دیگچی میں گھی ڈال کر اس میں لونگ الائچی کے دانے نکال کرڈال دیں اور بھن جائے تو چاول ڈال دیں اور چاولوں سے دوگنا پانی پھرسرخ مرچ ثابت اور نمک حسب ذائقہ ڈال دیں? دم کے وقت کالی مرچ ڈال کر دم لگادیں? اگر پسند ہوتو زغفران چھڑک سکتے ہیں?

Posted on Feb 16, 2011