آلو کی کھیر

آلو کی کھیر
اشیاء:
آلو ایک پاﺅ
دودھ ایک لیٹر
چھوٹی الائچی 4عدد
بادام آدھی چھٹانک
پستے آدھی چھٹانک
گھی 3کھانے کے چمچے
چینی ایک پاﺅ
ترکیب:
دودھ ہلکی آنچ پر گرم کریں۔آلو ابال کر چھیل لیں۔پھر انہیں پھینٹ کر ان میں تھوڑا سا گھی ملائیں اور ہلکی آنچ پر تھوڑا سرخ کریں۔دودھ میں بادام اور پستے کی کتری ہوئی گریاں ڈال دیں۔پھر الائچی کے پسے ہوئے دانے ملادیں۔اب اس مرکب کو پکائیں۔جب گاڑھا ہوجائے تو چولہے سے اتار کر اس میں چینی ملا دیں اور پلیٹوں میں نکال کر چاندی کے ورق لگادیں۔مہمانوں کی تواضع کے لئے پیش کریں۔

Posted on May 27, 2011