چاول کے بسکٹ



اشیاء:
$چاول کا آٹا # ایک پاؤ
$مکھن # آدھا پاؤ
$چینی # آدھا پاؤ
$انڈا # ایک عدد
$نمک # ایک چٹکی
$بیکنگ پاؤڈر # آدھا چائے کا چمچہ

ترکیب:
چاول کا آٹا، نمک اور بیکنگ پاؤڈر چھان کر ہوا گزار لیں? مکھن میں انڈا اور چینی ڈال کر پھینٹیں? اب تمام آمیزہ پوریوں کے آٹے کی طرح گوندھ لیں? روٹیوں کی طرح بیل کر گول گول بسکٹ بنالیں? پھر بیس سے پچیس منٹ تک اوون میں بیک کریں?

Posted on Feb 16, 2011