نان خطائی



اشیاء:
$میدہ # آدھا کلو
$گھی # ایک چھٹانک
$چینی # ڈیڑھ چھٹانک
$انڈا # ایک عدد
$بیکنگ پاؤڈر # آدھا چائے کا چمچہ

ترکیب:
گھی اور چینی کو ایک برتن میں ڈال کر اتنا پھینٹیں کہ وہ دودھ کی طرح سفید ہوجائیں. میدے کو گوندھ کر سخت کرلیں. پھر پانی کا ہلکا ہاتھ لگا کر نرم کرلیں.اب گھی اور چینی کو بھی میدے میں حل کرلیں.اب بیکنگ پاؤڈر ملا کر گول گول چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا کر ٹرے میں انڈے کی زردی پھینٹ کر اوپر پھیلا دیں.اب اوون میں 200 ڈگری پر 50 منٹ تک بیک کریں. نان خطائی تیار ہے.

Posted on Feb 16, 2011