فالسے کا شربت

فالسے کا شربت
اشیاء:
فالسے 1 کلو
عرق گلاب 1\2 کلو
چینی 1\2 کلو
جامنی رنگ کھانے والا ایک چٹکی
ترکیب:
فالسے اچھے اور عمدہ لے کر ان کو پیس لیں اور پھر کسی باریک کپڑے میں ڈال کر چھان لیں۔ یہ فالسے کا عرق علیحدہ رکھ لیں، اب چینی کو عرق گلاب میں ڈال کر پکائیں۔ اور ایک دو جوش آنے کے بعد فالسے کا رس اس میں ڈال دیں اور پکنے دیں ۔ جیسے جیسے اس پر میل آتا جائے چمچ سے اتارتے جائیں جب میل ختم ہوجائے تو اس میں رنگ کو پانی میں گھول کر ڈال دیں اور ایک جوش آنے پر اتار لیں اور ٹھنڈا ہونے پر بوتلوں میں بھرلیں۔

Posted on May 25, 2011