مرچی وڑا

مرچی وڑا
اشیاء:
وڑا بنانے کے لیے:
بڑی ہری مرچیں 16 عدد
آلو(ابلے ہوئے) 1\2 کلو
لال مرچ پاﺅڈر 1 کھانے کا چمچ
گرم مصالحہ،چاٹ مصالحہ(پسا ہوا) 1.1 کھانے کا چمچ
ہرا دھنیا(کٹا ہوا) 1 کھانے کا چمچ
مکسچر بنانے کےلئے:
بیسن 1 کپ
بیکنگ پاﺅڈر 1 چائے کا چمچ
لال مرچ پاﺅڈر 1 چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
تیل حسب ضرورت
ترکیب:
ہری مرچوں کو لمبائی میں کاٹ کر بیج الگ کردیں۔ ابلے ہوئے آلوﺅں کو چھیل کر کچل دیں اور لال مرچ، گرم مصالحہ، چاٹ مصالحہ، ہرا دھنیا اور نمک ڈالیں۔ گرم پانی ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔ انہیں 16برابر حصوں میں تقسیم کریں۔ ہری مرچوں میں یہ تھوڑا سا مکسچر بھرلیں اور مرچوں کو آلوﺅں کے اس مکسچر میں ڈھانپ دیں۔ اب بیسن بیکنگ پاﺅڈر، لال مرچ، نمک اور تقریباََ ایک کپ پانی استعمال کرتے ہوئے گاڑھا مکسچر تیار کرکے تھوڑی دیر کے لیے رکھ دیں۔ کڑاہی میں تیل گرم کرکے مرچوں کو بیسن مکسچر میں ڈبوئیں اور فرائی کریں یہاں تک کہ رنگ سنہرا بھورا ہوجائے۔

Posted on May 26, 2011