پنیر کے سموسے

پنیر کے سموسے
اشیاء:
کاٹیج چیز ایک پیکٹ
ہر ادھنیا ایک گٹھی
ہری مرچ چار عدد
پیاز ایک عدد(درمیانی سائز کی)
بادام دس عدد
کالی مرچ دس عدد
نمک حسب ذائقہ
تیل دو پیالی

ترکیب:
بادام اور کالی مرچ پیس کر پنیر میں ملادیں۔ پھر اس میں ہرا مصالحہ اور پیاز ملا کر تھوڑی دیر کے لئے رکھ دیں۔ پھر ایک ایک ورق میں تھوڑا تھوڑا مصالحہ بھر کر تھوڑا سا گیلا میدہ لگا کر بند کردیں اور ہلکی آنچ میں ڈیپ فرائی کرلیں۔

Posted on Jun 20, 2011