ٹماٹر کا سوپ

اشیاء:
میدہ ایک بڑا چمچہ
سرکہ دو بڑے چمچے
پیاز ایک گٹھی
ڈبل روٹی دو ٹکرے
دودھ آدھی پیالی
ٹماٹر ایک پاﺅ
گھی ایک چمچہ
پانی حسب ضرورت
نمک حسب ضرورت
کالی مرچ حسب ضرورت
گرم مصالحہ حسب ضرورت
ترکیب:
پانی میں ٹماٹر کو دھو کر ڈال دیں اور ا س میں گرم مصالحہ اور ذرا سا نمک ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں۔ جب ٹماٹر خوب گل جائیں اور ان کا چھلکا علیحدہ ہوجائے تو اتار کر کپڑے میں چھان لیں۔ اب دیگچی میں گھی ڈال کر پیاز ہلکا براﺅن کرلیں اور میدہ ڈال کر پیاچ منٹ تک بھونیں۔ اب اس میں دودھ ڈال دیں۔ اب ڈبل روٹی کے چکوڑ چھوٹے چھوٹے ٹکڑے بنالیں اور گھی میں تل لیں۔ سوپ پیش کرتے وقت اس میں اگر ضرورت ہو تو نمک اور پسی ہوئی کالی مرچ ڈال لیں اور ساتھ ڈبل روٹی کے تلے ہوئے ٹکڑے بھی ڈال دیں۔

Posted on Oct 04, 2011