موسمِ ہجر میں بارِش کا برسنا کیسا

موسمِ ہجر میں بارِش کا برسنا کیسا
ایک صحرا سے سمندر کا گُزرنا کیسا
اے میرے دِل نا پریشان ہو تنہا ہو کر
وہ تیرے ساتھ چلا کب تھا بِچھڑنا کیسا
لوگ کہتے ہیں گُلشن کی تباہی دیکھو
میں تو ویران سا جنگل تھا اُجڑنا کیسا

Posted on Jan 10, 2013