وہ سامنے آئے تو نظروں کو جھکا لوں گا

وہ سامنے آئے تو نظروں کو جھکا لوں گا
دیکھوں گا نہیں پھر بھی تصویر بنا لوں گا

آنا ہو تو آ جاؤ رسوائی نہیں ہوگی
دیکھے گا نہیں کوئی پلکوں میں چھپا لوں گا

جو ہم پر گزرنی ہے ایک بار گزر جائے
ہر غم کی طرح تجھ کو سینے سے لگا لوں گا

ویران اگر دل ہو آنکھوں میں اندھیرا ہو
یادوں کے دیے اپنی پلکوں میں سجا لوں گا

منظور اگر ہوگی رسوائی تیری مجھ کو
میں بیٹھ کے ساحل سے طوفان اٹھا لوں گا

ناراض اگر وہ ہیں میرے نشیمن سے
میں اپنے نشیمن کے تنکوں کو ہٹا لوں گا

کیوں مجھ سے خفا ہو کر وہ دور گئے
بانہوں میں وہ آ جائیں میں ان کو منا لوں گا

wo samne aye to nazron ko jhukaa loon ga
dekhoon ga nahi phir bhi tasweer bana loon ga

aana ho to aa jao ruswaie nahi hogi
dekhega nahi koi palkon mai chupa loon ga

jo hum per guzarni hai ek bar guzar jaye
her gham ki tarha tujh ko seene se laga loon ga

weeran agar dil ho aankhon mai andhera ho
yaadon ke diye apni palkon mai saja loon ga

manzoor agar hogi ruswayi teri mujh ko
mai beth ke sahil se toofaan utha loon ga

naraz agar wo hain mere nasheman se
mai apne nasheman ke tinkon ko hata loon ga

kyun mujh se khafa ho ker wo durr gaye
baanhon mai wo aa jayaen mai un ko mana loon ga

Posted on May 25, 2011