متفرق اقوال

آخرت کو دنیا پر مقدم کر

آخرت کو دنیا پر مقدم کر دونوں میں فائدہ حاصل کرے گا۔ اور جب تو نے دنیا کو آخرت پر مقدم رکھا تو دونوں میں نقصان اُٹھائے گا۔

Posted on Apr 22, 2014

تنگدستی یا بیماری

اگر صبر نہ ہو تو تنگدستی یا بیماری وغیرہ ایک عذاب ہے اور اگر صبر ہو تو کرامت و عزت ہے۔

Posted on Apr 14, 2014

خدا کے ساتھ ادب

خدا کے ساتھ ادب کا دعوی غلط ہے جب تک تو مخلوق کے ادب کا خیال نہ رکھے۔

Posted on Apr 14, 2014

خدا کا ہدیہ

مستحق سائل خدا کا ہدیہ ہے جو بندے کی طرف بھیجا جاتا ہے۔

Posted on Apr 14, 2014

تنہا شخص

تنہا شخص محفوظ ہے۔ اور ہر گناہ کی تکمیل دو سے ہوتی ہے۔

Posted on Apr 10, 2014

خالق کا دروازہ

جس نے مخلوق سے کچھ مانگا وہ خالق کے دروازے سے اندھا ہے۔

Posted on Apr 10, 2014

جسے کوئی ایذا نہ پہنچے

جسے کوئی ایذا نہ پہنچے اس میں کوئی خوبی نہیں۔

Posted on Apr 10, 2014

لوگوں کی بھلائی

درخت اپنے لیے نہیں لوگوں کے لیے پھل دیتا ہے۔

Posted on Apr 09, 2014

ضروریات

بجز اپنی اور اپنے بچوں کی ضروریات کے گھر سے باہر مت نکل۔

Posted on Mar 29, 2014

گفتگو کی ابتداء

تو کوشش کر کہ گفتگو کی ابتداء تیری طرف سے نہ ہوا کرے اور تیرا کلام جواب بنا کرے۔

Posted on Mar 29, 2014