اسلامی اقوال

موت سے بڑھ

موت سے بڑھ کر کوئی چیز سچی اور امید سے بڑھ کر کوئی چیز جھوٹی نہیں۔

Posted on May 28, 2011

جان کی فکر نہ کرو

اپنی جان کی فکرنہ کرو کہ ہم کیا کھائیں گے یا کیا پئیں گے، نہ اپنے بدن کا کہ کیا پہنیں گے۔ کیا جان خوراک اور بدن پوشاک بڑھ کر ہیں؟ ہوا کے پرندوں کو دیکھ کہ نہ بوتے ہیں اور نہ کاٹتے ہیں اور نہ کوٹھیوں میں جمع کرتے ہیں۔

Posted on May 28, 2011

خوشنودی خدا

جو کچھ تم چاہتے ہو کہ لوگ تمہارے ساتھ کریں، وہی تم بھی ان کے ساتھ کرو۔ کیونکہ سب نبیوں کی تعلیم یہی ہے اور خوشنودی خدا تعالٰی کے حصول کا اس سے بہتر کوئی ذریعہ نہیں۔

Posted on May 28, 2011

یہی تمہارا خدا تعالٰی ان کو رزق پہنچاتا ہے پہلے تم راست بازی کی تلاش کرو تو یہ سب چیزیں بھی تمہیں مل جائیں گی۔ پس کل کے لیے فکر نہ کیا کرو کیونکہ کل کا دن اپنے لیے فکر کرے گا۔ آج کے لیے آج ہی کا دکھ کافی ہے۔ غور کرو کہ انہیں ان پرندوں کی نسبت بہت زیادہ قدرت حاصل ہے۔

Posted on May 28, 2011

مانگو تو تمہیں دیا جائے گا۔ ڈھونڈو تو پاؤگے۔ دروازہ کھٹکھاؤ تو تمہارے واسطے کھولا جائے گا۔

Posted on May 28, 2011

پس اگر تیری دائیں آنکھ تجھے ٹھوکر کھلائے تو اسے نکال کر اپنے پاس سے پھینک دے، کیونکہ تیرے لیے بہتر ہے کہ تیرے اعضا میں سے ایک عضو جاتا ہے مگر تیرا بدن سارا جہنم میں نے ڈالا جائے گا۔

Posted on May 28, 2011

اپنے بھائی سے بلا وجہ خفا نہ ہو۔

Posted on May 28, 2011

ان سے ڈرو جو بدن کو قتل کرتے ہیں اور بعد اس کے کچھ نہیں کرسکتے، بلکہ صرف اس سے ڈرو، جس کو قتل کرنے کے بعد اختیار ہے کہ جہنم میں ڈالے ہاں میں تم سے کہتا ہوں کہ صرف اسی سے ڈرو۔

Posted on May 28, 2011

مبارک ہے وہ آدمی جو شریروں کی صلاح پر نہیں چلتا اور خطا کاروں کی راہ میں کھڑا نہیں ہوتا اور ٹھٹا بازوں کی مجلس میں نہیں بیٹھتا وہ اس درخت کی طرح ہوگا جو پانی کی ندیوں کے پاس لگایا گیا وہ اپنے وقت پر پھلتا ہے اور کا پتہ بھی نہیں مرجھاتا جو کرے گا بارآور ہوگا۔

Posted on May 28, 2011

جب تم روزہ رکھو تو ریا کاروں کی طرح اپنی صورت نہ بناؤ تاکہ لوگ تمہیں روزہ دار جانیں جو ایسا کرتے ہیں وہ اپنا اجر پاچکے ہیں۔

Posted on May 28, 2011