• urdu
  • مرکزی صفحہ
  • اردو لغت
  • اسلام
  • خبریں
  • شاعری
  • معلومات
  • ٹپس
  • اقوال
  • پیغامات
  • لطیفے
  • کہانیاں
  • بچوں کی دنیا
  • کٹ پیس

اردو ڈاٹ کو اب رومن اردو میں بھی

Roman Urdu Version of Urdu.co

  • سماجی رابطہ

  • مل جائیں
  • متعلق

  • Posts
  • لکھنے کے لیے بھی اسمارٹ فون ایپلیکیشن
    In Featured - On November 08, 2013
  • ابوظہبی میں نوکیا کے ٹیبلٹس کی رونمائی
    In Featured - On October 23, 2013
  • موبائل چوری کو روکنے کے لیے نئے اقدامات
    In Featured - On July 22, 2013
  • دنیا کے پتلے ترین سمارٹ فون کی رونمائی
    In Featured - On June 19, 2013
  • نوجوانوں کے لیے موبائل فون کتنا ضروری؟
    In Featured - On May 30, 2013
  • مقبول ترین

  • Posts
  • خلائی سروے سے اہرام کی دریافت
  • زمین کا چاند کوئی انوکھی چیز نہیں
  • قوت ارادی معذوری پر قابو پانے کا موثر حل
  • عالمی درجہ حرارت، 5 کروڑ لوگ ہجرت کر جائینگے
  • یوگا بریسٹ کینسر کے مریضوں کے لیے مفید
  • نیا اضافہ

  • Posts
  • اکمل شیخ: چین میں برطانوی شہری کی سزائے موت کا متنازعہ کیس
  • اکمل شیخ: چین میں برطانوی شہری کی سزائے موت کا متنازعہ کیس
  • خراٹوں کا قدرتی علاج
  • سبز چائے ڈائٹ کرنیوالے افراد کیلئے سود مند
  • عطیہ کئے گئے اعضا کو زیادہ دن تک محفوظ رکھنے کی تکنیک متعارف
  • منتخب

  • منتخب
  • اکمل شیخ: چین میں برطانوی شہری کی سزائے موت کا متنازعہ کیس خبریں
  • اکمل شیخ: چین میں برطانوی شہری کی سزائے موت کا متنازعہ کیس خبریں
  • طالب علم کے شخصی آداب ( ذاتی خوبیاں ) اسلام
  • مجھے میرے مرتبے سے زیادہ نہ بڑھاؤ اسلام
  • خراٹوں کا قدرتی علاج خبریں
  • سبز چائے ڈائٹ کرنیوالے افراد کیلئے سود مند خبریں
  • اردو
  • خبریں
  • فیچر
  • نوکیا کے دو نئے اسمارٹ فون
  • Next
  • Previous

نوکیا کے دو نئے اسمارٹ فون

موبائل فونز مارکیٹ پر ماضی میں راج کرنے والی کمپنی نوکیا کی طرف سے ایپل اور سام سنگ کا مقابلہ کرنے کے لیے دو نئے اسمارٹ فونز متعارف کرائے گئے ہیں، جو ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کے حامل ہیں۔

متعارف کرائے جانے والے اسمارٹ فونز میں Lumia 920 اور Lumia 800 شامل ہیں۔ ان فونز میں بعض ایسے اختراعی فیچرز شامل کیے گئے ہیں جن کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ ان کی بدولت صارفین سام سنگ اور ایپل کو چھوڑ کر نوکیا کے ان نئے اسمارٹ فونز کی طرف راغب ہوں گے۔

نوکیا کے اسمارٹ ڈیوائسز کے حوالے سے ایگزیکٹیو وائس پریزیڈنٹ جو ہارلو Jo Harlow نے نیویارک میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ’’ہم نے گزشتہ 18 ماہ میں بہت سے اہم اقدامات کیے ہیں اور آج ہم اگلا قدم اٹھانے کے لیے تیار ہیں۔‘‘

جو ہارلو کے مطابق لومیا 920 کے صارفین کو اسمارٹ فون استعمال کرنے کا ایک انوکھا تجربہ حاصل ہوگا کہ پھر وہ اسے چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کریں گے۔

فِن لینڈ سے تعلق رکھنے والی کمپنی نوکیا ماضی میں سیل فون بنانے والی سرفہرست کمپنی رہی ہے۔ اس کمپنی کی طرف سے اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے کی کوششوں کے سلسلے میں گزشتہ برس یعنی 2011ء میں مائیکروسافٹ کے ساتھ مل کر اسمارٹ فونز تیار کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

ایپل کے آئی فون اور اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم پر مبنی اسمارٹ فونز کی بڑھتی مقبولیت کے باعث مائیکروسافٹ کا کاروبار بھی خطرات کا شکار تھا، تاہم اب کمپیوٹرز اور موبائل ڈیوائسز کے لیے ونڈوز ایٹ آپریٹنگ سسٹم کے ذریعے اس امریکی سافٹ ویئر کمپنی کو امید ہے کہ وہ اپنا مارکیٹ شیئر بچانے میں کامیاب ہو جائے گی۔

لومیا 920 میں وائرلیس چارجنگ کی سہولت کے علاوہ بہتر بنایا گیا آٹھ میگا پکسل کا کیمرہ بھی موجود ہے۔ اس کیمرے میں ابھرا ہوا یعنی فلوٹنگ لینز لگایا گیا ہے جس کے باعث یہ عام موبائل فون کیمروں کی نسبت پانچ سے 10 گنا تک زیادہ روشنی حاصل کرتا ہے۔ اس میں نوکیا میپس پر مشتمل بِلٹ ان نیویگیشن سسٹم کے علاوہ آگمینٹڈ ریئیلٹی ایپلیکیشن بھی موجود ہے جو ارد گرد کے علاقے میں موجود اہم مقامات کے نام اور تفصیلات اسکرین پر ظاہر کرتی ہے۔

اس فون کی خمیدہ اسکرین 4.5 انچ کی ہے جبکہ اس میں طاقتور ڈوئل کور Qualcomm S4 Snapdragon پروسیسر نصب ہے۔

نوکیا کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ یہ نئے فونز رواں برس کے آخری تین مہینوں میں منتخب ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔ تاہم نہ تو ان نئے اسمارٹ فونز کی قیمت کے بارے میں کچھ بتایا گیا ہے اور نہ ہی اس کی فروخت شروع ہونے کی کسی طے شدہ تاریخ کے بارے میں۔

اسمارٹ فون تیار کرنے والی کمپنیوں کی طرف سے آئندہ چند مہینوں کو اپنی فروخت کے حوالے سے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ سام سنگ کی طرف سے ونڈوز ایٹ پر مشتمل اپنا اسمارٹ فون گزشتہ ہفتے ہی متعارف کرایا گیا ہے، جبکہ ایپل کی طرف سے بھی توقع کی جارہی ہے کہ وہ 12 ستمبر کو اپنا آئی فون فائیو متعارف کروا دے گی۔ ایپل کی طرف سے ایک میڈیا ایونٹ کے بارے میں دعوت نامے جاری کیے جانے سے ان خبروں کو مزید تقویت ملی ہے۔ اس کے علاوہ HTC اور موٹرولا کی طرف سے بھی لانچ ایونٹ طے ہیں۔

Posted on Sep 06, 2012

زمرہ جات

  • عالمی خبریں
  • کاروبار
  • دلچسپ خبریں
  • فیچر
  • صحت
  • خبروں کی دنیا
  • تصاویر
  • سائنس وٹیکنالوجی
  • شہر شہر کی خبر
  • فن وفنکار
  • کھیل
  • تازہ ترین

ٹیگ

  • ٹیکنالوجی (34)
  • سائنس (31)
  • تحقیق (19)
  • ایپل (9)
  • نیوز (7)
  • دلچسپ (5)
  • دنیا (5)
  • گوگل (4)
  • فیس بک (3)
  • مریض (3)
  • نیند (3)
  • نوکیا (3)
  • رپورٹ (3)
  • صحت (3)
  • ٹویٹر (3)
  • زمین (3)
  • بارش (2)
  • (2)
  • بیوٹی (2)
  • (2)

گزشتہ

ساتھی

  • ویب جزبہ
  • جنون
  • آئی جنون
Copyright © 2025 Urdu All Rights Reserved.