تازہ ترین سرخیاں
 خبریں 

کاروبار

برطانیہ ،یورپی یونین سے نکلا تو 150ارب ڈالرکا نقصان ہوگا ل

جمعہ, 27 مئی 2016

ندن..... برطانیہ، یورپی یونین سے نکلا توتقریباً ڈیڑھ سو ارب ڈالر کا ہوگا۔برطانوی صنعتی اداروں کی نمائندہ تنظیم نے کہا ہے کہ برطانیہ نے اگر یورپی یونین سے اخراج کا فیصلہ کیا تو نہ صرف روزگار کے قریب ایک ملین مواقع خطرے میں پڑ جائیں گے بلکہ لندن کو قریب ڈیڑھ سو ارب ڈالر کا نقصان بھی ہو گا۔

کنفیڈریشن آف برٹش انڈسٹریز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے ممکنہ اخراج، جسے ایگزٹ برٹش کہا جا رہا ہے، کی صورت میں ملکی معیشت کو شدید دھچکا پہنچے گا۔

برطانوی اقتصادیات کے لیے یہ جھٹکا اتنا شدید ہو گا کہ اس کی وجہ سے روزگار کےتقریباً ایک ملین تک مواقع خطرے میں پڑ جائیں گے۔

سی بی آئی کے مطابق مالی نقصان کی مالیت 2020 تک 100 بلین پاؤنڈ کے برابر پہنچ جائے گی۔ یہ مالیاتی حجم 128 بلین یورو یا 145 بلین امریکی ڈالر کے برابر بنتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.