• urdu
  • مرکزی صفحہ
  • اردو لغت
  • اسلام
  • خبریں
  • شاعری
  • معلومات
  • ٹپس
  • اقوال
  • پیغامات
  • لطیفے
  • کہانیاں
  • بچوں کی دنیا
  • کٹ پیس

اردو ڈاٹ کو اب رومن اردو میں بھی

Roman Urdu Version of Urdu.co

  • سماجی رابطہ

  • مل جائیں
  • متعلق

  • Posts
  • تمباکو نوشی کی تشہیر پر پابندی لگانے کا اعلان
    In Featured - On May 28, 2014
  • کورین کمپنی گوگل کے مقابلے پر
    In Featured - On May 16, 2014
  • فیس بک نے ای میل سروس بند کردی
    In Featured - On February 26, 2014
  • سائبر کرائم بل تیار، ہیکنگ پر 14 سال قید کی تجویز
    In Featured - On February 17, 2014
  • بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشنگوئی
    In Featured - On January 07, 2014
  • مقبول ترین

  • Posts
  • خلائی سروے سے اہرام کی دریافت
  • زمین کا چاند کوئی انوکھی چیز نہیں
  • قوت ارادی معذوری پر قابو پانے کا موثر حل
  • عالمی درجہ حرارت، 5 کروڑ لوگ ہجرت کر جائینگے
  • یوگا بریسٹ کینسر کے مریضوں کے لیے مفید
  • نیا اضافہ

  • Posts
  • اکمل شیخ: چین میں برطانوی شہری کی سزائے موت کا متنازعہ کیس
  • اکمل شیخ: چین میں برطانوی شہری کی سزائے موت کا متنازعہ کیس
  • خراٹوں کا قدرتی علاج
  • سبز چائے ڈائٹ کرنیوالے افراد کیلئے سود مند
  • عطیہ کئے گئے اعضا کو زیادہ دن تک محفوظ رکھنے کی تکنیک متعارف
  • منتخب

  • منتخب
  • اکمل شیخ: چین میں برطانوی شہری کی سزائے موت کا متنازعہ کیس خبریں
  • اکمل شیخ: چین میں برطانوی شہری کی سزائے موت کا متنازعہ کیس خبریں
  • طالب علم کے شخصی آداب ( ذاتی خوبیاں ) اسلام
  • مجھے میرے مرتبے سے زیادہ نہ بڑھاؤ اسلام
  • خراٹوں کا قدرتی علاج خبریں
  • سبز چائے ڈائٹ کرنیوالے افراد کیلئے سود مند خبریں
  • اردو
  • خبریں
  • فیچر
  • سام سنگ گیلیکسی پر پابندی ہٹا دی گئی
  • Next
  • Previous

سام سنگ گیلیکسی پر پابندی ہٹا دی گئی

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک عدالت نے سام سنگ کے سمارٹ فون گیلیکسی نیکسس کی فروخت پر عائد پابندی ہٹانے کا حکم دیا ہے۔

عدالت کے اس فیصلے کو الیکٹرونک ساز و سامان بنانے والی امریکی کمپنی اپیل کے لیے ایک دھچکا مانا جا رہا ہے کہ کیونکہ اپیل اور سام سنگ کے درمیان کافی عرصے سے جملہ حقوق کے مسائل پر تنازعات جاری ہیں اور دونوں نے ایک دوسرے پر سمارٹ فون کے ڈیزائن کی نقل کا الزام لگا رکھا ہے۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ جس امریکی عدالت نے جون کے مہینے میں سام سنگ کے سمارٹ فون گیلیکسی نیکسس کی فروخت پر پابندی عائد کی تھی اس نے اپنے حقوق کا غلط استمعال کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کیلیفورنیا میں ایک امریکی عدالت نے سام سنگ اور ایپل کے مابین جاری جملہ حقوق کے تنازع کے تصفیے تک ملک میں سام سنگ کے سمارٹ فون گلیکسی نیکسس کی فروخت پر پابندی لگا دی تھی۔

اس سے قبل اس ماہ کے آغاز میں سام سنگ کے ٹیبلٹ کمپیوٹر گلیکسی ٹیب 10.1 کی فروخت پر سے بھی پابندی ہٹا لی گئی تھی۔

ایپل اور سام سنگ دنیا بھر کے ممالک میں پیٹنٹ اور دیگر جملہ حقوق کے سلسلے میں مختلف مقدمات میں ایک دوسرے کے مدِمقابل ہیں۔

سام سنگ نے عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ’اس فیصلے سے یہ بات صاف ہوتی ہے کہ پٹنٹ قانون کا مقصد نئے تجربات کو فروغ دینا ہے نا کہ غیر ضروری روکاوٹیں ڈال کر صارفین کی پسند کو محدود کرنا ہے۔‘

سام سنگ جنوبی کوریا کی ایک انتہائی بڑی الیکٹرونکس کمپنی ہے جس کی مصنوعات دنیا بھر میں بہت مقبول ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ’ہم اپنی نئی اور جدید مصنوعات صارفین تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرتے رہے گیں۔‘

اپیل اور سام سنگ کے سمارٹ فون پوری دنیا میں انتہائی مقبول ہیں اور دونوں کمپنیوں میں زبردست مقابلہ بھی ہے۔

ایپل امریکہ کی مقبول ترین کمپنیوں میں سے ایک ہے جس کے آئی فون نے سمارٹ فون کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا تھا۔ آئی پوڈ، آئی فون اور آئی پیڈ کی بے پناہ کامیابی کے بعد ایپل اپنی قدر کے لحاظ سے دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ہے۔

لیکن ایک جائزے کے مطابق فی الوقت سام سنگ کے سمارٹ فون صارفین کے درمیان زیادہ مقبول ہیں۔

ایپل کا کہنا ہے کہ سام سنگ نے اس کی مصنوعات کے ڈیزائن کی نقل کی ہے جبکہ سام سنگ کا دعویٰ ہے کہ ایپل مصنوعات میں انٹرنیٹ سے رابطہ قائم کرنے کا طریقہ سام سنگ کا بنایا ہوا ہے۔

Posted on Oct 13, 2012

زمرہ جات

  • عالمی خبریں
  • کاروبار
  • دلچسپ خبریں
  • فیچر
  • صحت
  • خبروں کی دنیا
  • تصاویر
  • سائنس وٹیکنالوجی
  • شہر شہر کی خبر
  • فن وفنکار
  • کھیل
  • تازہ ترین

ٹیگ

  • ٹیکنالوجی (34)
  • سائنس (31)
  • تحقیق (19)
  • ایپل (9)
  • نیوز (7)
  • دلچسپ (5)
  • دنیا (5)
  • گوگل (4)
  • فیس بک (3)
  • مریض (3)
  • نیند (3)
  • نوکیا (3)
  • رپورٹ (3)
  • صحت (3)
  • ٹویٹر (3)
  • زمین (3)
  • بارش (2)
  • (2)
  • بیوٹی (2)
  • (2)

گزشتہ

ساتھی

  • ویب جزبہ
  • جنون
  • آئی جنون
Copyright © 2025 Urdu All Rights Reserved.