اس نے کہا

اس نے کہا

اس نے کہا : پیار کرو ،
میں نے کہا : ڈرتی ہوں میں
اس نے کہا : " بزدل ہو تم
میں نے کہا : ایسا تو نہیں
پھر یوں ہوا کے رات دن
چاروں طرف بس پیار تھا
اس پیار کا اقرار تھا
پہروں تھی اس سے گفتگو
ہر پل اسی کا خیال تھا
اک دوسرے کے ساتھ تھے
وعدے بھی سارے یاد تھے
پھر یوں ہوا کے ایک دن
وعدے وفا کے توڑ کر
جانے لگا سب چھوڑ کر
میں نے کہا : ایفا کرو
اس نے کہا : ڈرتا ہوں میں
میں نے کہا : بزدل ہو تم
اس نے کہا : ایسا ہی سہی

Posted on Feb 16, 2011