متفرق اقوال

غفلت

تیری غفلت کی علامت اہل غفلت کے پاس بیٹھنا ہی ہے۔

Posted on Mar 27, 2014

برے ہم نشین

تیرے سب سے بڑے دشمن تیرے بُرے ہم نشین ہیں۔

Posted on Mar 27, 2014

بدنصیب انسان

وہ کیا ہی بدنصیب انسان ہے کہ جس کے دل میں خدا نے جانداروں پر رحم کرنے کی عادت پیدا نہیں کی۔

Posted on Mar 27, 2014

غیبت کرنے والے

ہماری غیبت کرنے والے ہماری فلاح ہیں کہ ہمیں خراج دیتے ہیں یعنی اپنے تمام اعمال صالحہ ہمارے نامہ اعمال میں منتقل کر دیتے ہیں۔

Posted on Mar 27, 2014

تعلیم

تعلیم جس کے اندر داخل ہوتی ہے وہ سادگی اختیار کرتا ہے
اور جس کے اوپر سے گزر جاتی ہے وہ ماڈرن بن جاتا ہے۔

Posted on Mar 26, 2014

تجھ جیسے ہزار

تجھ جیسے ہزاروں کو دنیا نے موٹا تازہ کیا اور پھر نگل گئی۔

Posted on Mar 25, 2014

اخلاق

بات ہمیشہ تمیز سے اور اعتراض دلیل سے کرو
کیونکہ
زبان تو حیوانوں کے منہ میں بھی ہوتی ہے
مگر
وہ علم اور سلیقے سے محروم ہوتے ہیں۔

Posted on Mar 25, 2014

خدا کی محبت

دنیا کی محبت سے خاصان خدا کو پہچاننے والی آنکھ اندھی رہتی ہے۔

Posted on Mar 24, 2014

کیا تجھے شرم نہیں آتی

کیا تجھے شرم نہیں آتی کہ تو اسے حکم کرتا ہے کہ وہ تیری قسمت کو بدل ڈالے۔ کیا تو اُس سے زیادہ حاکم اور زیادہ عادل ہے اور اُس سے رحم والا ہے تو اور ساری خلقت اُس کے بندے ہیں وہ تیرا بھی اور ان کا بھی منتظم ہے اگر تو دنیا اور آخرت میں اُس کی صحبت کا خواہش مند ہے تو سکون، خاموشی اور گونگا رہنا لازم پکڑ۔

Posted on Mar 24, 2014

خالق کی ناراضگی

تو خلقت کو راضی کرنے میں خالق کی ناراضگی کی پرواہ نہیں کرتا۔ دنیا کی عمارت کے عوض آخرت کو برباد کرتا ہے۔ جلد ہی تو پکڑا جائے گا۔ تجھے وہ پکڑے گا جس کی گرفت حد درجہ درد ناک ہے۔

Posted on Mar 24, 2014