صبر

جب آدمی کی نادانی ایسے کام میں ہو جو اس کی طبیعت کے موافق ہے تو اس گمراہی کا زایل ہونا دشوار ہے۔

حضرت امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ
Posted on Apr 06, 2011

تعجب ہے اس پر جو دوزخ کو حق سمجھتا ہے اور پھر گناہ کرتا ہے۔

حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ
Posted on Apr 06, 2011

جس شخص کا تجھے حق نہیں ہے اس سے ناک بند کرلے اس کی خوشبو بھی اس کی منفعت ہے۔

Posted on Apr 06, 2011

جو شخص ہر وقت باوضو رہتا ہے فرشتے اس کے دوست بن جاتے ہیں۔

حضرت علی ہجویری
Posted on Apr 06, 2011

تمہارے ساتھ کوئی نیکی کرے یا بدی لیکن تم ہر ایک کے ساتھ احسان کرو۔

ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ
Posted on Apr 06, 2011

اعتماد ہی زندگی کی متحرک قوت ہے۔

ٹالسٹائی
Posted on Apr 06, 2011

صبر کرنے والے کے غصے سے ڈرا کرو۔

Posted on Apr 06, 2011

مصیبت کی برداشت کے لیے صبر اور نماز کا سہارا پکڑو۔

Posted on Apr 06, 2011

کسی کا دل نہ دکھا اس نے صبر کرلیا تو تیرے لیےمسئلہ ہوجائے گا۔

Posted on Apr 06, 2011

بعض اوقات یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ کوئی بہت بڑا سانحہ گزر گیا مگر کسی شخص کی آنکھوں میں ہلکی سی نمی تک نہ آئی اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ وہ سخت دل یا تنگ ہے یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اس نے صبر کیا ہو۔

Posted on Apr 06, 2011