کنول کے پودے کی دلچسپ معلومات

کنول کا پودا اپنی خوبصورتی اور فوائد کی وجہ سے بے حد مشہور ہے۔ درحقیقت یہ پودا جڑوں سے سروں تک قابل استعمال ہے۔
1: (بیج): اسکے بیج چائینر سوپ، مشروبات اور کیک میں استعمال ہوتے ہیں جب کہ صوبہ سندھ کے بعض علاقوں میں شوق سے کھائے جاتے ہیں۔
2: (پتے): چین میں اس کے پتوں میں چاول اور گوشت کو لپیٹ کر کھایا جاتا ہے۔
3: (جڑیں): یہ سوپ میں یا گوشت کے ساتھ پکائی جاتی ہیں اور سندھ کے بعض علاقوں میں ان کے پکوڑے بھی مقبول ہیں۔

چینیوں کا عقیدہ ہے کہ کنول کا پودا سردی، بخار اور خون روکنے میں مدد دیتا ہے۔

Posted on Jun 02, 2012