ماہی پلاؤ

اشیاء:
$مچھلی # ایک کلو
$چاول # ایک کلو (اچھے والے)
$گوشت # آدھا کلو
$لونگ # 6 عدد
$بڑی الائچی # 3 عدد
$پیاز # 3 عدد
$ادرک # ایک چھوٹا ٹکڑا
$کالی مرچ # 10 عدد
$دھنیا (پسا ہوا) # 50 گرام
$تیل # آدھا پاؤ
$سونف، زیرہ # ایک چائے کا چمچہ (الگ الگ)
$بیسن # ایک پاؤ
$نمک # حسبِ ذائقہ

ترکیب:
مچھلی کے پارچے بنا لیں? ان کو تھوڑی سونف کے پانی اور زیرے کے پانی سے دھوئیے پھر ان پر تیل مل دیجئے اور کچھ دیر تک اسی حالت میں رہنے دیں? اس کے بعد بیسن سے دھو دیں اور تھوڑی دیر سونف کے پانی اور دہی میں ڈبو دیں? اسی اثناء میں آدھے مصالحوں کو پانی کے ساتھ پیس کر ان کی لئی بنا کر یہ لئی مچھلی کے پارچوں پر مل دیں? گھی ایک پتیلی میں ڈال کر چولہے پر چڑہا دیں? باقی پیاز کے لچھے اس میں لال کر کے نکال لیں? گوشت، پسی ہوئی ادرک، دھنیا اور نمک کی یخنی پکا کر اسے چھان کر اسے لونگ کا بھگار دیں?
چاولوں کو ابال لیں اور ان میں یخنی ملا دیں? ایک دیگچی میں مچھلی کے پارچے رکھیں? ان پر یخنی ملے ہوئے چاول ڈال کر آدھا گھنٹہ دم لگا دیں?

Posted on Feb 16, 2011