محبت

مل مل کے بچھڑنہ مجھے اچھا نہیں لگتا

مل مل کے بچھڑنہ مجھے اچھا نہیں لگتا
پر تم کو بھی پانے کا راسته نہیں ملتا
تیرے خلوص محبت پہ اعتبار ہے اتنا
سوا تیرے کوئی رشتہ سچا نہیں لگتا

Posted on Jun 11, 2011

آنکھیں بھی وہی ہیں دریچہ بھی وہی ہے

آنکھیں بھی وہی ہیں دریچہ بھی وہی ہے
اور سوچ کے آنگن میں اترتا بھی وہی ہے
جس نے میرے جذبوں کی صداقت کو نا جانا
اب میری رفاقت کو ترستا بھی وہی ہے

Posted on Jun 11, 2011

ہم نے اسے چاہا مگر اظہار نا کرنا آیا

ہم نے اسے چاہا مگر اظہار نا کرنا آیا
عمر گزر گئی مگر پیار نا کرنا آیا
اس نے مانگی بھی تو جدائی مانگی
ہم بھی ایسے کے انکار نا کرنا آیا

Posted on Jun 11, 2011

ہونٹوں پہ ہنسی

ہونٹوں پہ ہنسی
آنکھوں میں نمی
بھیگی سی ہے میرے دل کی زمین
سب کچھ حاصل ہے آج مگر
مٹی ہی نہیں کیوں تیری کمی
خوابوں میں سہی ، یادوں میں سہی ،
بانہوں میں تیری سو لینے دے .

Posted on Jun 11, 2011

رلانا ہر کسی کو آتا ہے

رلانا ہر کسی کو آتا ہے
ہنسانہ کسی کسی کو آتا ہے
رلا کے جو منا لے وہ سچا یار ہے
اور
جو رلا کے خود بھی آنسو بہائے وہ آپکا پیار ہے

Posted on Jun 11, 2011

سب خوشیاں تیرے نام کر جائینگے

سب خوشیاں تیرے نام کر جائینگے
جان بھ تم پے قربان کر جائینگے
تم رویا کروگی ہمیں یاد کرکے
ہم تیرے دامن میں اتنا پیار بھر جائینگے

Posted on Jun 11, 2011

ایک اجنبی سے مجھے اتنا پیار کیوں ہے

ایک اجنبی سے مجھے اتنا پیار کیوں ہے
انکار کرنے پر چاہت کا اقرار کیوں ہے
اسے پانا نہیں میری تقدیر میں شاید
پھر ہر موڑ پہ اسی کا انتظار کیوں ہے

Posted on Jun 11, 2011

تیری خوشی تیری زندگی کی دعا مانگو

تیری خوشی تیری زندگی کی دعا مانگو
تیرے لیے اور کیا مانگو
تو میرے حصے کی ساری خوشیاں لے جا
میں اس کے بدلے میں تیری وفا مانگو

Posted on Jun 11, 2011

چہرے پہ میرے زلف کو پھیلائو کسی دن

چہرے پہ میرے زلف کو پھیلائو کسی دن
کیا روز گرجتے ہو برس جاؤ کسی دن
خوشبو کی طرح گزرو میرے دل کی گلی سے
پھولوں کی طرح مجھ پہ بکھر جاؤ کسی دن

Posted on Jun 11, 2011

کتنا مشکل ہے محبت کی کہانی لکھنا

کتنا مشکل ہے محبت کی کہانی لکھنا .
جیسے پانی پہ . . . . پانی سے . . . . پانی لکھنا .

Posted on Jun 11, 2011