بال صفا لوشن یا تیل

یہ دراصل لوشن یا عرق ہی کی قسم کا ہوتا کیونکہ یہ پانی ہی سے تیار ہوتا ہے اس میں تیل کو کوئی جز نہیں ہوتا چونکہ اس عرق کا رنگ تیل کی طرح نہایت خوشنما زرد ہوتا ہے اس لئے اس کو بعض لوگ تیل بھی کہہ دیتے ہیں یہ زیادہ عرصہ نہیں رہ سکتا بلکہ جلدی خراب ہوجاتا ہے۔ اگر اسے شیشیوں میں رکھا جائے تو یہ کارک کو کھا جاتا ہے اس لئے شیشے کے ڈھکنے والی بوتل میں رکھنا چاہئے۔ بعض اشتہاری فر میں اس کو فروخت کرتی ہیں مگر جب کوئی آرڈر ان کو موصول ہوتا ہے تو زیادہ مال تیار کروا کر بھیج دیتی ہیں۔ بیریم سلفائیڈ ایک چھٹانک، پانی کشید شدہ 8 چھٹانک، خوشبو حسب پسند و ضرورت۔
ترکیب:
بیریم سلفائیڈ کو کسی چینی یا مٹی کے برتن میں ڈال کر پانی کو جوش دے کر اس میں ملائیں اور ایک مرتبہ ہلا کر ڈھانپ ڈیں چند گھنٹے پڑا رہنے دیں پھر اوپر سے نتھار کر اور خوشبو ملا کر شیشیوں میں ڈال دیں۔ نتھارتے وقت خیال رکھیں کہ نیچے سے بیریم سلفائیڈ کی آمیزش نہ ہوجائے۔ بوقت ضرورت بالوں پر روئی کے پھایہ سے لگائیں۔ تین چار منٹ میں بال اڑ جائیں گے۔
نوٹ:
بیریم سلفائیڈ کی کوالٹی کے مطابق پانی کا وزن بڑھا گھٹا سکتے ہیں۔

Posted on Dec 28, 2010