بدبو دار پسینے سے بچنے کی تدابیر

اپنے آپ کو ذہنی ہیجان سے بچائے رکھیں، بدبو دار پسینہ کی اہم وجہ ذہنی ہیجان ہے۔
غسل کے پانی میں تھوڑا سا ڈیٹول یا روح کیوڑہ خالص ملا کر نہائیں۔
غسل کے وقت صابن اچھی طرح ملیں تاکہ تمام غدودووں کے منہ کھل جائیں۔
غسل کے بعد کسی روئیں دار تولیے سے رگڑ کر جسم کو صاف کریں تا کہ اس کی صفائی باقاعدہ ہوسکے۔
نیچے پہنے ہوئے کپڑے سفید اور ہلکے رنگ اور پتلے سوتی دھاگوں سے بنے ہوئے ہوں تاکہ وہ پسینے کو جذب کرسکیں اور ہوا کو آرپار گزرنے دیں۔
راتے کو سوتے وقت جسم کے نچلے والے کپڑے اتاردیں۔
ہرڑ مہین پیس کر غسل کے پانی میں ملا کر غسل کریں۔
جامن کے پتوں کا پانی ابالیں اور اس پانی کو پورے جسم پر بالعموم اور بغلوں و پوشیدہ حصوں پر بالخصوص ملیں، پانچ منٹ بعد سادہ پانی سے غسل کریں۔

Posted on Dec 01, 2012