بالوں کی خشکی ختم

1۔ ارنڈی کا تیل (کیسٹر آئل) نیم گرم کرکے سوتے وقت بالوں کی جڑوں میں جذب کریں۔ صبح نیم گرم پانی سے دھو ڈالیں۔ اس سے بال گھنے اور لمبے بھی ہوتے ہیں۔

2۔ ایک پیالی دہی میں سرسوں کا خالص تیل دو چائے کے چمچے اچھی طرح شامل کرکے بالوں کی جڑوں میں اچھی طرح لگائیں اور 30 منٹ بعد دھو لیں۔

3۔ تازہ چقندر کے پتوں کا رس نکال کر بالوں میں اچھی طرح لگائیں۔ ایک آدھ گھنٹے بعد بیسن سے سر دھو لیں اور 4۔5 روز تک روغن گل میں خالص سرکہ تھوڑا سا ملا کر لگائیں۔
4۔ بیسن 12 گرام، گندم کے آٹے کی بھوسی (چھان) میتھی کے بیج، رائی 36۔
36 گرام، خطمی 24 گرام۔ باریک پیس کر تھوڑے سے عرق گلاب اور خالص سرکے میں ملا کر بالوں میں اچھی طرح مل کر دھو ڈالیں۔ یہ عمل ہفتے میں دو چار مرتبہ کریں۔ خشکی دور ہونے کے علاوہ بال مضبوط اور گھنے بھی ہوں گے۔

Posted on Jan 01, 2011