چمکیلے اور لمبے بال

بال بڑھانے اور مضبوط کرنے کے لئے چند دنوں تک مندرجہ ذیل ترکیبوں میں سے کوئی ایک ترکیب استعمال کریں۔
• بیری کے پتے لے کر انہیں چٹنی کی طرح باریک پیسیں، جھاگ نکال کر بیس منٹ تک سر میں خوب ملیں اور پھر سر دھو لیں۔ صابن کا استعمال نہ کریں۔ اس سے بال چمکیلے، گھنے اور لمبے ہوجائیں گے۔
• سرسوں کی کھلی بھی بالوں کے لئے بہت مفید ہے۔ سر دھونے سے دو گھنٹے قبل پانی میں بھیگی ہوئی سرسوں کی کھلی کا پانی نتھار کر سر دھوئیں۔
• آملہ خشک، ہڑخوردہ، ریٹھہ اور بیری کے پتے ہم وزن لے کر چار تولہ، پانی میں جوش دیں اور ٹھنڈا کر کے رکھ لیں۔ اس سے ہر تیسرے روز بال دھونے سے بال لمبے اور سیاہ ہوجائیں گے۔

Posted on Dec 30, 2010