فیس پاؤڈر

فیس پاؤڈر تیار کرتے وقت یہ بات دھیان میں رکھنے کے قابل ہے کہ پیکنگ زمانہ کے مطابق ہونی چاہئے۔ اول خوبصورت ہونی چاہئے دوم اسے کھول کر مال بدلا نہ جاسکے۔ تیسرے موسم برسات یا خشک موسم کا اس پر کوئی اثر نہ پڑے۔ فیس پاؤڈر کے مہنگے و سستے فارمولے مندرجہ ذیل ہیں:
فرنچ چاک (ٹیلکم پاؤڈر) آدھا پونڈ، اسٹارچ یا اراروٹ پاؤڈر 3 اونس، زنک اوکسائیڈ (بی پی) ایک اونس، خوشبو نرگس سوا ایک اونس، میگنیشم کاربونیٹ (لائٹ ہلکا) ڈھائی اونس، بورک ایسڈ ایک اونس۔
ترکیب:
پہلے ٹیلکم پاؤڈر، میگنیشم، زنک آکسائیڈ اسٹارچ وغیرہ کو ملا کر خوب کھرل کریں۔ پھر تھوڑے تھوڑے پاؤڈر میں خوشبو ملا کر کھرل کریں اور باقی پاؤڈر ملاتے اور کھرل کرتے جائیں۔ بعد میں باریک چھلنی سے پاؤڈر چھان کر خوبصورت ڈبوں میں پیکنگ کرلیں۔ فیس پاؤڈر تیار ہے۔ پیکنگ کے لئے ڈبوں کا انتخاب مارکیٹ میں ملنے والے دوسری فرموں کے فیس پاؤڈر کو دیکھ کر کریں۔

Posted on Dec 24, 2010