غسل کے صابن میں احتیاط

بے جا اشتہاری صابنوں پر بالکل توجہ نہ دیں۔ یہ فائدے کی بجائے جلد کے لیے نقصان دہ ہوتے ہیں۔
اکثر بازاری صابنوں الرجی کا باعث بنتے ہیں اس لیے صابن کا انتخاب سوچ سمجھ کر کریں۔
نہاتے وقت صابن سے پیدا ہونے والی جھاگ کو کبھی بھی فوراً صاف نہ کریں بلکہ اس کو جسم کی میل کچیل اتارنے دیں اور کم از کم دو منٹ تک لگارہنے دیں۔
چکنی جلد والی خواتین و مرد صابن کا استعمال زیادہ کریں۔
خشک جلد والے حضرات صابن کا استعمال کم کریں۔
خشک جلد والوں کو ایسا صابن استعمال کرنا چاہیے جس میں گلیسرین زیاد سے زیادہ ہو۔
خشک اور حساس جلد کے لیے، بچوں کے لیے بی بی سوپ استعمال کریں
کیل مہاسوں والی خواتین کو میڈیکٹیڈ سوپ استعمال میں مناسب حد تک لانا چاہیے۔
ڈیوڈرانٹ صابن کا استعمال چہرے کے لیے بے حد غیر مفید ہے۔

Posted on Nov 21, 2012