ہاتھ پیروں کی نگہداشت

ہاتھوں اور پیروں کو خوبصورت رکھنے کے لئے آسان مشورے:
• باغبانی کرتے ہوئے یا ڈٹرجنٹ سے برتن دھوتے وقت دستانے استعمال کریں۔
• ناخنوں کو تر و تازہ رکھنے کے لئے ان پر زیتون کے تیل کی مالش کریں۔
• پیروں پر ہربل تیل کی مالش کریں اور انہیں گرم پانی میں باقاعدگی سے سینکتی رہا کریں۔
• پاؤں کے ناخن گولائی کے بجائے ہمیشہ سیدھے کاٹا کریں۔
• اپنے ناخن کسی ماہر کو دکھاتی رہا کریں۔
• جہاں تک ممکن ہوسکے ننگے پاؤں بھی چلا کریں۔
• جوتوں کی خریداری ہمیشہ شام کے وقت کیا کریں کیونکہ دن میں پاؤں سوج جاتے ہیں۔ پلاسٹک کے اور تنگ جوتوں سے پرہیز کریں۔
• فلیٹ ہیل، آرام دہ، کھلے ہوئے چمڑے کے جوتے، چپلیں بہترین ثابت ہوتی ہیں۔

Posted on Dec 30, 2010