جلد کی خوبصورتی

• جلد کی حفاظت کے سلسلہ میں ضرورت سے زیادہ اقدام نہ کریں۔
• تمام مصنوعات جلد پر لگاتے وقت نرمی سے کام لیں۔
• بہت زیادہ گرمی یا سردی جلد کے لئے نقصان دہ ہے۔
• چہرے کی صفائی باقاعدگی سے کرتے رہنا چاہیئے۔
• چہرے پر بہت تیز میک اپ مت لگائیں اور نہ ہی زیادہ موئسچررائزنگ کریم کا استعمال کریں۔
• وٹامن سی جلد کے لئے بہت مفید ہے۔ اس لئے خوراک میں اس کا استعمال زیادہ کریں۔
• کبھی کبھار مہاسے نکل آئیں تو گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ ان پر صندل کی لکڑی کا پیسٹ مل کر رات بھر لگا رہنے دیں۔ یہ نہ صرف مہاسوں کا علاج ہے بلکہ اینٹی سپٹک بھی ہے۔

Posted on Dec 30, 2010