جھائیاں غائب

• ٹماٹر کو کاٹ کر چہرے کا مساج کرنے سے تھوڑے ہی دنوں میں چہرے کی جھائیاں کم پڑ جاتی ہیں اور رنگت میں نکھار آجاتا ہے۔
• چنے کی دال دودھ میں بھگو کر ایک یا دو دن کے لئے رکھ دیں۔ جب اس میں دودھ خشک ہوجائے تو اس کو سل پر باریک پیس کر اس کا لیپ چہرے پر لگانے سے جھائیاں غائب ہوجاتی ہیں۔
• دودھ کی بالائی روزانہ چہرے پر ملنے سے چہرے کی رنگت نکھر جاتی ہے۔
• گلیسرین روغن بادام اور خالص شہد ہم وزن ملا کر چہرے پر ملنے سے رنگ صاف ہوجاتا ہے۔
• دو حصے گلیسرین، دو حصے لیموں کا عرق، ایک حصہ زیتون کا تیل، تین حصے گلاب کا عرق ملا کر ان کا آمیزہ تیار کر کے رکھ لیں اور سردیوں میں رات کو سونے سے دس منٹ قبل لگا لیا کریں۔ دس منٹ بعد منہ دھولیں۔ چہرہ شگفتہ اور شاداب ہوجائے گا اور رنگت نکھر جائے گی۔
• ایک برتن میں ابلتا ہوا پانی لے کر میز پر رکھیں۔ سر اور بازو تولیہ سے ڈھانک لیں اور چہرے کو برتن کے قریب لے جا کر پانی سے نکلنے والی بھاپ سے منہ سینکیں، دس پندرہ منٹ بعد چہرے کو تولیہ سے رگڑ کر ملیں پھر کریم کی مالش کر کے چہرے کو خشک کر لیں۔ کئی بار یہ عمل دہرانے سے چہرے کے کالے دانے ختم ہوجائیں گے۔

Posted on Dec 30, 2010