کیل اور جھائیاں

• اگر آپ کے چہرے پر کیل اور جھائیاں ہوں تو مرغی کے انڈے کا چھلکا لے کر اسے خوب باریک پیس لیں۔ پھر دو تولہ خالص انگوری سرکہ لے کر اس میں پسا ہوا سفوف اتنا ملائیں کہ سرکہ گاڑھا ہوجائے۔ اب اسے رات کو چہرے پر مل لیں اور صبح اٹھ کر کسی اچھے قسم کے صابن سے منہ دھو لیجئے۔
• بابچی 6 ماشہ، مولی کے بیج 6 ماشہ، سرکہ انگوری 3 تولہ تینوں اشیاء کو باہم ملا کر کھرل کرلیں اور کسی کھلے منہ کی شیشی میں رکھ لیں۔ یہ لیپ جھائیوں کے مقام پر دن میں دو سے تین بار لگائیں۔ چند دنوں میں جھائیاں دور ہوجائیں گی۔

Posted on Dec 30, 2010