کیل و مہاسے ختم

پہلے یہ معلوم کریں کہ یہ گرمی یا خشکی سے ہیں یا پھر تری سے، اور تب علاج کی طرف آئیں۔ یہ گرمی سے ہیں تو صبح نہار منہ ایک سرد گلاس باسی پانی اور لیموں کا شربت پیجئے اور دن بھر زیادہ سے زیادہ پانی پیجئے۔ مصالحہ دار اشیاء ہرگز استعمال نہ کریں اور اگر کیل مہاسے خشکی کے باعث ہوں تو رات سونے سے قبل چہرے پر دودھ کی بالائی ملیں اور اگر کیل مہاسے تری سے ہوں تو پھٹکری پانی میں بھگو کر رکھ لیجئے اور دن میں تین چار بار اس کا پانی منہ پر لگائیے۔ کیل مہاسے اس عمل سے ختم ہوجاتے ہیں اور سرخ و سفید رنگت نکل آتی ہے۔

Posted on Dec 30, 2010