لپ ٹِپس

یاد رکھیں کہ لپ اسٹک آپ کے چہرے کو ایک سیکنڈ میں بدل کر رکھ دیتی ہے۔ اس لئے اس کے استعمال میں احتیاط بہت ضروری ہے۔ ذیل کے نکات اس سلسلے میں مددگار ثابت ہوں گے۔
• اگر لپ اسٹک ہونٹوں کے علاوہ دانتوں پر بھی لگ جائے تو اس کو انگلی سے صاف نہ کریں بلکہ دانتوں پر زبان پھیر کر صاف کریں۔
• اپنے چہرے کو نمایاں کرنے کے لئے نچلے ہونٹ پر بلشر بھی لگائیں۔
• دھوپ کی تمازت سے ہونٹوں کو بچانے کے لئے لپ گلوسی کا استعمال کریں جس میں موئسچرائزر کے علاوہ سن اسکرین بھی شامل ہوتا ہے جو ہونٹوں کو خشک ہونے سے بچاتا ہے۔
• لپ اسٹک کو پرکھنے کا طریقہ یہ ہے کہ کاٹن بڈ پر اسے لگائیں۔ اس پر جو رنگ نمایاں ہوگا وہی اصل رنگ ہوگا۔ اس رنگ کو اپنے ہونٹوں سے ملا لیں۔
• جلد کی رنگت ہلکی ہو تو ہلکے رنگ کی اور گہری ہو تو گہرے رنگ کی لپ اسٹک استعمال کریں۔

Posted on Dec 30, 2010