مہاسے اور دھبے دور

• اگر آپ کے منہ پر مہاسے یا کسی قسم کے دھبے پڑگئے ہوں تو انہیں مٹانے کے لئے چہرے پر کچا دودھ ملیں۔ بہتر ہوگا کہ دونوں وقت ملیں۔ جلد ہی فرق محسوس ہوگا۔
• رات کو سونے سے پہلے چہرے پر تھوڑی سی بالائی مل لیں۔ اس سے چہرہ ملائم رہے گا۔ دھبے بھی صاف ہوجائیں گے۔ جن خواتین کی جلد چکنی ہو وہ یہ عمل نہ کریں۔
• ہلدی کو باریک پیس کر دہی میں ملا لیجئے پھر کریم کی طرح ہاتھوں سے چہرے پر مل کر پندرہ منٹ بعد دھو لیں۔
• منہ پر خربوزے کا گودا لے کر لیپ کریں۔ مہاسے اور جھائیاں دور ہوجائیں گی۔

Posted on Dec 30, 2010