رنگت میں نکھار

• رنگت نکھارنے کے لئے رات کو اصلی شہد اور بالائی باہم ملا کر چہرے پر لگائیں۔ اس سے دانے وغیرہ کے جو داغ چہرے پر ہوں گے وہ بھی صاف ہوجائیں گے اور رنگت بھی خوب نکھر آئے گی۔
• چرونجی کو کچے دودھ میں باریک پیس کر چہرے پر ملنے سے بھی رنگت نکھر جاتی ہے۔
• لیموں کا رس ایک تولہ، روغن زیتون دو تولہ اور روغن بادام ایک تولہ، تینوں کے آمیزے کو رات کو سوتے وقت چہرے اور ہاتھوں پر ملیں۔ چند دن میں رنگت نکھر جائے گی۔

Posted on Dec 30, 2010