شخصیت اور خوبصورتی

ہر انسان کو اللہ عزوجل نے ایک خاص انداز، ایک خاص ادا، الگ الگ چہرہ، جسامت اور اس کا تناسب ہر علاقے کی ضروریات کے مطابق عطا کیا ہے۔
اللہ عزوجل نے انسان کو خوبصورتی عطا کرنے میں اپنی بے پناہ مصوری کا مظاہر کیا ہے اور مرد و عورت دونوں کے درمیان ایک خاص کشش رکھی ہے تاکہ منشائے ایزدی کے مطابق نظام فطرت کا اصل مقصد حل ہو۔
اس خاص کشش کا نام خوبصورتی ہے، اب اگر کوئی مرد یا عورت اپنی شخصیت کو فطرت کے عطا کردہ حسن کے مطابق برقرار رکھنے کی کوشش کرتا ہےتو اس میں دائمی حسن و ستائش باعث بنتی ہے اور اگر وہ اپنی شخصیت کے نکھار سے غفلت برتتا ہے تو ہر انسان نظر نفرت بھری اور اس سے منہ پھیرنے والی بن جاتی ہے۔

خوبصورتی:
قدرت کا ایسا بے بہا عطیہ ہے جو اس نے اپنے قانون فطرت کے تحت ہر انسان کو ایک خوبصورت اور دلکش روپ دے کر اس دنیا میں بھیجا ہے تاکہ اس دنیا کی بہار میں خزاں اپنا کوئی اثر نہ دکھا سکے اور زمانے کے تغیر و تبدل میں بھی انسان اپنے حسن، خوبصورتی کو قائم رکھ سکے۔

Posted on Sep 22, 2012