بدہضمی کے ٹوٹکے

• اخروٹ کھانے سے بدہضمی ہوجائے تو انار کھانے سے دور ہوجاتی ہے۔
• آم کھانے سے بدہضمی ہوجائے تو دودھ یا لسی پی جائے۔
• اروی کی بدہضمی کھٹائی یا دارچینی سے دور کریں۔
• ارہر کی دال کھا کے بدہضمی ہو تو گھی یا کھٹائی استعمال کریں۔
• آلو کی بدہضمی دور کرنے کے لئے گرم مسالہ یا سوڈا استعمال کریں۔
• بیسن کھانے کی بدہضمی اجوائن یا اناردانہ سے دور ہوگی۔
• پالک کی بدہضمی سونٹھ سے دور ہوگی۔
• بینگن کی بدہضمی سرکہ یا گھی سے دور ہوجاتی ہے۔
• بھینس کے دودھ سے بدہضمی ہو تو نمک استعمال کریں۔
• ساگ کی بدہضمی کھٹائی سے دور ہوجاتی ہے۔
• چاول کھا کے بدہضمی ہو تو نمک اور کالی مرچ چاٹ لیں۔
• گوبھی کی بدہضمی دور کرنے کے لئے ادرک اور گرم مسالہ استعمال کریں۔
• گوشت کی بدہضمی گڑ سے دور ہوجاتی ہے۔
• گیہوں کھانے سے بدہضمی ہو تو سرکہ، نمک یا سوڈا استعمال کریں۔
• مچھلی کھانے سے بدہضمی ہو تو آم کا رس، اجوائن یا شہد استعمال کریں۔

Posted on Dec 28, 2010