شہروں کی معلومات 
28 دسمبر 2010
وقت اشاعت: 15:7

الجائر

Mediterranean Sea کے کنارے یہ شمال مغربی افریقہ کی سب سے بڑی بندرگاہ ہے یہ الجیریا کے شمال کا ساحلی علاقہ ہے اور سب سے بڑا شہر ہونے کی وجہ سے اس شہر کو الجیریا کا دارالحکومت بھی ہونے کا شرف ہے اور صوبہ بھی۔ یہاں کی سرکاری زبان عربی ہے کیونکہ یہاں99.9 فیصد مسلمانوں کی آبادی ہے اور اقلیت میں(کرسچن) صرف0.1 فیصد ہیں، یہاں کی کرنسی الجیرین دینار ہے۔

اس شہر میں بحری جہازون کے لیے تیل بھی زخیرہ کیا جاتا ہے، اس شہر کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ، اس کا نشیبی علاقہ جدید ترین ہے جو فرانسیسیوں کا تعمیر کردہ ہے اور مکمل طور پر ترقی یافتہ ہے۔

چرچ اور جو حصہ بلند مقام پر واقع ہے وہ پرانا الجیریا کہلات اہے جس میں تنگ اور بل کھاتی ہوئی گلیاں ہیں گویا کہ یہ ایک قصبے کا منظر پیش کررہا ہے۔سولہویں صدی میں سلطنت عثمانیہ کے دور میں تعمیر ہوا دوسری جنگ عظیم میں اس کی آبادی میں اضافہ ہوگیا اور یہ پُرہجوم علاقہ کہلانے لگا۔

الجیریا میں انٹرنیشنل ائیرپورٹ ہے اور ریلوے لائنوں کا جال بھی بچھا ہوا ہے، اس حوالے سے اس شہر کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔میوزیم، یونیورسٹی، کیتھیڈرل اور کئی تعلیمی مراکز شہر کے نشیبی علاقے میں موجود ہیں۔اس شہر کی آبادی1998کے اعداد و شمار کے مطابق1519570 بتائی جاتی ہے۔

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
اَیسنلندن
متن لکھیں اور تلاش کریں
  • مقبول ترین
© sweb 2012 - All rights reserved.