شہروں کی معلومات 
26 مارچ 2011
وقت اشاعت: 12:5

بیروت

بیروت لبنان کا دارالحکومت، بڑی بندرگاہ اور لبنان کا سب سے بڑا شہر ہے۔ Mediterranean Sea کے ساحل کے نزدیک واقع ہے اور لبنان کے پہاڑوں کے دامن میں واقع ہے۔
بیروت کا لفظ Canaanite زبان سے لیا گیا ہے جس کا مطلب"wells" ہے اور اپنے نام کے مطابقت سے اس شہر کو انڈرگراؤنڈ واٹر سپلائی کا نظام رائج ہے۔
1975ء سے پہلے بیروت پوری مشرقی وسطیٰ میں سب سے جدید اور یورپی طرز کا شہر سمجھا جاتا تھا۔ پندرہ سال کی سول وار نے شہر کو برباد کرکے رکھ دیا ہے۔1990 ءمیں بیروت نے اپنی دوبار تعمیر کی کوشش تیز کی تاکہ دوبارہ اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرسکے۔ اس شہر کا کل رقبہ 67 سکیئر کلومیٹر ہے۔
بیروت اصل میں دو پہاڑیوں کے درمیان آباد ہے۔ لبنانی کرسچئین زیادہ تر اشرافیہ میں رہتے ہیں جو بیروت کا مشرقی علاقہ ہے جب کہ لبنانی مسلمان(ّسنی) میں ہیں جو بیروت کا مغربی حصہ ہے اور لبنانی شعیہ اور فلسطینی جن میں زیادہ تر مسلم ہیں شہر کے جنوبی ایریا میں آباد ہیں۔
بیروت کو یور اور عرب کا مکسچر(Mixture) کہا جاسکتا ہے۔
بیروت بندرگاہ شہر کے مشرقی حصے میں ہے۔
ہوٹلز، غیرملکی ایمبیسیاں اور امریکن یونیورسٹی آف بیروت جو Avenue de Paris کے کنارے واقع ہے شہر کے مغربی علاقے میں ہیں۔
شہر کے مرکز سے 8 کلومیٹر جنوب میں بیروت کا انٹرنیشنل ائیرپورٹ ہے۔

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
بیجنگلندن
متن لکھیں اور تلاش کریں
  • مقبول ترین
© sweb 2012 - All rights reserved.