شہروں کی معلومات 
6 جنوری 2011
وقت اشاعت: 15:21

بن گوئی

بن گوئی ریپبلک سینٹرل افریقہ کا دارالحکومت ہے۔ اور یہ سینٹرل افریقہ کا جنوب مغربی حصہ ہے۔ یہ شہر دریائے یوبنگی (River Ubangi) کے مغربی کنارے پر واقع ہے۔

یہ شہر مصروف ترین شہر ہے۔ یہاں پر لوگوں کا کاروبار مونگ پھلی کا تیل، پام آئل، کپڑا، چمڑے کی اشیاء سے متعلق رہا ہے مگر وافر مقدار میں روئی اور کافی کی پیداوار ہوتی ہے۔ علاوہ ازیں ہیروں کا کاروبار بھی عروج پر ہوتا ہے۔ یہاں سے فیری سروس بھی زونگوتک جاتی ہے۔

فرانسیسیوں نے اپنا ملٹری اڈہ بنجوئی میں 90-1889 میں قائم کیا یہ وہاں کا انتظامی مرکز تھا۔ اور جب سے ملک آزاد ہوا ہے تب ہی سے یہ سینٹرل افریقہ کا دارالحکومت رہا ہے، یہ ملک 1960 میں آزاد ہوا۔اس شہر کی آبادی 1999 کی مردم شماری کے مطابق چھ لاکھ بائیس ہزار (62000) ہے۔

1966ء میں یہاں نیشنل اسکول آف آرٹس معرض وجود میں آیا۔
جب کہ بن گوئی میں یونیورسٹی کا قیام 1969ء میں عمل میں آیا اس کے علاوہ سائنسی اور ٹیکنیکل ریسرچ سینٹر بھی موجود ہیں۔
شہر میں دو میوزیم بھی ہیں جن کے نام درج ذیل ہیں:
• بوگنڈا میوزیم۔
• سینٹ پال میوزیم۔

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
بماکولندن
متن لکھیں اور تلاش کریں
  • مقبول ترین
© sweb 2012 - All rights reserved.