شہروں کی معلومات 
5 جنوری 2011
وقت اشاعت: 14:3

برلن

شہر برلن، فیڈرل ریپبلک آف جرمنی کا سب سے بڑا شہر اور دارالحکومت ہے۔ انتظامی امور کے لحاظ سے برلن، جرمنی کی سولہ بڑی ریاستوں میں شامل ہے۔ 1871ء میں یہ جرمنی کا دارالحکومت بنا، جب کئی دوسری سلطنتوں اور جرمنی کو اکٹھا کر کے ایک ریاست بنایا گیا۔

یہ شہر یورپ کے اہم تجارتی اور کاروباری مرکز کے لحاظ سے بہت پھلا پھولا اور اس طرح جرمنی کا سب سے اہم ترین شہر بن گیا۔یہ شہر جرمنی کے شمال مشرقی حصے میں واقع ہے اور بہت سے دریاؤں کے ذریعے بحیرۂ بالٹک سے ملا ہوا ہے۔دوسری عالمی جنگ کے بعد جب سوویت کی افواج نے یہاں قبضہ کیا تو برلن کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا مشرقی برلن اور مغربی برلن، 1949ء میں مشرقی برلن کو جرمنی ڈیموکریٹک ریپبلک (جسے مشرقی جرمنی بھی کہا جاتا ہے) کا دارالحکومت بنا دیا گیا۔

1990 میں متحدہ برلن کو جرمنی کا دارالحکومت بنا دیا گیا اور پھر گورنمنٹ کے دفاتر شہر بون سے برلن منتقل کردیئے گئے۔اس شہر کی سب سے بڑی پہاڑی سطح سمندر سے 120 میٹر بلند ہے۔ برلن اس قدر شمال کی طرف واقع ہے کہ یہاں دسمبر کے مہینے میں سہ پہر کے بعد ہی اندھیرا چھانے لگتا ہے لیکن جون کے مہینے میں تقریباً رات کے دس بجے تک روشنی رہتی ہے۔
برلن میں جولائی کے مہینے کا زیادہ سے زیادہ اوسط درجہ حرارت 23 C°
74 °F اور جنوری کے مہینے اوسط درجہ حرارت F35 2 °C° ہوتا ہے۔ یہاں اوسطاً سالانہ بارش 590 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

برلن میں ایک برانڈین برگ گیسٹ ہے جسے 1788 اور 1791 کے درمیانی عرصے میں تعمیر کیا گیا۔ 1961 میں اس دروازے کو بند کردیا گیا۔ جب برلن کو مشرقی اور مغربی برلن میں تقسیم کرنے کے لئے دیوار برلن تعمیر کی گئی۔ 1989 میں اس دیوار کو گرا کر برانڈین برگ گیٹ کو دوبارہ کھول دیا گیا۔
جدید برلن کا رقبہ 883 مربع کلو میٹر ہے۔ 1920ء میں پرانے برلن کو آٹھ قصبوں، ساٹھ دیہاتوں اور ارد گرد کے کئی کھیتوں اور اسٹیٹس سے ملا کر موجودہ برلن کی حدود قائم کی گئی۔

اس شہر کے ایک تہائی حصہ پر جنگلات اور کھیت ہیں اس شہر کے مرکز میں ایک قدیم شاہی باغ ہے جسے Tiergarten کہا جاتا ہے۔ یہ شہر کے جس حصے میں ہے اسے Mitte District کہا جاتا ہے۔اس شہر کے رہائشی اور صنعتی علاقے شہر کے مرکز کے ارد گرد واقع ہیں۔

9 صدی کے درمیانی عرصہ میں مرکزی Mitte کے علاقے کے جنوب، مشرقی اور شمال میں عمارتیں تعمیر کی گئیں جنہیں Mietskasernen (فوجیوں کے رہنے کے مکان) کہا جاتا ہے۔ یہاں صنعتوں میں کام کرنے والے مزدور رہتے ہیں۔

Unter den Linden برلن میں مشہور ترین جگہوں میں سے ایک ہے۔ یہ برلن کے مرکزی حصے میں Marx-Engels Platz اور Pariser Platz کے درمیان واقع ہے۔ یہاں بہت ہی مشہور بلڈنگیں ہیں جن میں جرمن اسٹیٹ لائبریری اور جنرل ہسٹوریکل میوزیم شامل ہیں۔

کیسروولیم میموریل چرچ شہر برلن کی اہم ترین جگہوں میں سے ایک ہے۔ یہ چرچ انیسویں صدی میں تعمیر کیا گیا۔ دوسری عالمی جنگ میں یہ چرچ بری طرح تباہ ہوگیا تھا۔ 1961ء میں ایک نیا آٹھ کونوں والا چرچ پُرانے چرچ کے ارد گرد تعمیر کیا گیا۔ یہ چرچ اپنی خوبصورتی کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہے۔
Mitte کے اہم علاقوں میں Friend Richshain Kreuzberg اور Prenzlauer Berg شامل ہیں۔ یہاں بہت سے پارک اور ایک چڑیا گھر بھی ہے۔ Kurfustendamm کا علاقہ مغربی برلن میں تجارتی مرکز کی حیثیت رکھتا ہے۔

Friendrichshain میں بڑی اور خوبصورت بلند و بالا رہاش گاہیں ہیں۔ اس کے جنوبی حصے میں Storage Yards ہیں جہاں صنعتی اشیاء تیار کی جاتی ہیں۔2001ءکی مردم شماری کے مطابق یہاں کی آبادی 3,382,200 ہے جو 4.5 ملین سے زیادہ بنتی ہے۔

برلن میں ایک قابل دید ہاؤہاس میوزیم ہے جو اپنے فنِ تعمیرات کی وجہ سے بہت دلکش ہے یہاں کی تفریح گاہوں میں ایک جھیل ہے جس کا نام Wannsee ہے۔ یہاں Stegliz میں ایک Botanical Garden ہے اور Grunewald کا جنگل 31 مربع کلو میٹر تک پھیلا ہوا ہے۔

Richstage برلن میں Prussia اور جرمن کی پارلیمینٹ بلڈنگ ہے۔ علاوہ ازیں یہ کہنے میں تامل نہیں کیا جاتا کہ برلن شہر اپنی عمارتوں اور تفریح گاہوں سمیت سیاحوں کی کشش کا باعث ہے اور جرمن میں جانے والے لوگ ترجیحی بنیادوں پر اس شہر کے دورے کو اپنی فہرست میں رکھتے ہیں۔

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
برسلزلندن
متن لکھیں اور تلاش کریں
  • مقبول ترین
© sweb 2012 - All rights reserved.