شہروں کی معلومات 
5 جنوری 2011
وقت اشاعت: 10:32

برازیلیہ

برازیلیہ، ملک برازیل کا دارالحکموت ہے۔ یہ برازیل کے جنوبی مرکز کے وفاقی ضلع میں ہے۔ یہ سوانا میں تقریباً 1000 میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ اور اس کا درجہ حرارت معتدل اور خشک ہے۔برازیلیہ کے شہر کو ایک منصوبے کے تحت تعمیر کیا گیا۔ اسے 1957 کے شروع میں تعمیر کیا گیا۔ اسے ایک ناقابلِ سکونت جگہ پر Rio de Janeior کو تبدیل کر کے ملک کا دارالحکموت بنا دیا گیا۔

برازیلیہ کی اقتصادی حالت جمہوری حکومت کے تحت ہے جس نے اس شہر کے زیادہ تر لوگوں کے لئے روزگار مہیا کیا ہوا ہے۔ اور بہت ہی کم تعداد اس شہر کی صنعتوں سے وابستہ ہے۔اس شہر سے باہر بہت سی سیٹلائیٹ کمیونٹی بھی آباد ہیں۔ جن کی تعداد روز بروز بڑھ رہی ہیں۔ جن میں سے بہت سی برازیلیہ کے مقابلے میں زیادہ اہم تجارتی مرکز ہیں۔ حالانکہ وہاں سہولیات کی کمی ہے۔

بہت سے ہوائی اڈوں کے ذریعے برازیلیہ کا دوسرے شہروں سے رابطہ قائم ہے۔ جن سے بیلم، حوری زون، بیلو اور سلواڈور شامل ہیں اور یہاں کی ریل روڈز کے ذریعے اس شہر کا تعلق Sao Paulo اور Rio de Janeiro سے وابستہ ہے۔ اس شہر کی صنعتی پیداوار بہت کم ہے۔

اس شہر کے تعلیمی اداروں میں اہم یونیورسٹی آف برازیلیہ ہے جسے 1961 میں تعمیر کیا گیا۔ یہاں کے تفریحی مقامات میں بوٹینکل گارڈئز ہیں۔ یہاں ایک چڑیا گھر اور اسٹیڈیم بھی ہے۔اس کے علاوہ یہاں نیشنل تھیٹر بھی ہے۔ یہاں کے صدر Kubitschek نے برازیل کے ایک آرکیٹیکٹ کو اس شہر کی پبلک بلڈنگز کا نمونہ تیار کرنے کے لئے نافذ کیا۔

1957 میں نئے شہر کی تعمیر شروع کردی گئی اور 21 اپریل 1960 میں برازیلیہ کو ملک برازیل کا دارالحکومت بنا دیا گیا۔ جمہوری حکومت Rio de Janeiro سے اس شہر میں منتقل ہوگئی۔ شروع میں اس شہر کو طبعی حالات میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم برازیلیہ کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ اس کی وجہ ملک کے دوسرے علاقوں خاص طور پر بدحال علاقوں سے لوگ آکر یہاں آباد ہونے لگے۔

آج برازیلیہ اور اس شہر کی جدید طرز کی عمارتیں اور ان کی خوبصورتی پوری دنیا میں سٹی پلاننگ کی اولین مثال ہیں۔اس شہر کے خدوخال کے لحاظ سے ایک Jairliner (ہوائی راستہ) سے ملتا جُلتا ہے یہاں بہت سے تجارتی مراکز، رہائش گاہوں کے لئے عمارتوں کے بلاک اور غیر ملکی سفارت خانے ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں نیشنل گورنمنٹ کے دفاتر بھی ہیں۔

گورنمنٹ کے اہم ڈیپارٹمنٹس جن میں صدر کا دفتر، کانگرس اور سپریم کورٹ شامل ہیں۔ یہ سب تھری پاورز کے پلازہ میں ہیں۔ تھری پاورز اس شہر کے مشرقی کنارے پر ہے۔صدر کی رہائش گاہ کو پیلس آف ڈان کہا جاتا ہے یہ Lago do Paranoa کے مغربی کنارے پر موجود ہے۔ Lago do Paranoa نے اس شہر کی تین اطراف کو گھیر رکھا ہے اور اسے Parana River پر سے گزرنے والے ایک ڈیم کے ذریعے تعمیر کیا گیا ہے۔

یہاں دو اہم عمارتیں جشن منانے اور مذہبی رسومات ادا کرنے کے لئے استعمال کی جاتی ہیں۔ ان میں ایک منسٹری آف فارن ریلیشن ہے۔ جو واٹر گارڈن کے اوپر تیرتی ہوئی معلوم ہوتی ہے۔اور دوسری میٹروپولیٹن کیتھڈرل ہے۔ جسے اس طرح سے آراستہ کیا گیا ہے کہ یہ کانٹے دار جھاڑی سے مشابہت رکھتا ہے۔
2000 کی مردم شماری کے مطابق یہاں کی آبادی 2,051,146 ہے۔

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
برازاوِیللندن
متن لکھیں اور تلاش کریں
  • مقبول ترین
© sweb 2012 - All rights reserved.