شہروں کی معلومات 
21 اپریل 2011
وقت اشاعت: 14:37

دودوما

شہر دودوما ملک تنزانیہ کے وسط میں واقع ہے۔ یہ تنزانیہ کا نیا دارالحکومت ہے۔ دودوما اردگرد کے علاقوں میں تیار ہونے والی کافی، مونگ پھلی اور دوسری فصلوں کے لیے ایک بازار کی اہمیت رکھتا ہے۔ یہاں کچھ صنعتیں بھی لگائی گئی ہیں۔

دودوما میں انتظامیہ کا مرکز بھی ہے اور نقل و حرکت کے لیے بھی اس کی اہمیت واضح ہے۔ دودوما کی اقتصادی حالت بہت اچھی نہیں ہے کیونکہ بنیادی طور پر یہ ایک خشک علاقہ ہے۔ یہاں سالانہ بارش 800 ملی لیٹر سے کم ریکارڈ کی گئی ہے۔

دودوما دارالسلام سے Lake Tanganyika کی طرف گریٹ نارتھ روڈ پر واقع ہے۔ یہ شاہراہ اعظم جنوبی افریقہ کو مصر سے ملاتی ہے اور یہا ں ایک ہوائی اڈہ بھی ہے۔ جرمن کی حکومت کے زیر تحت مرکزی ریل روڈ کی تعمیر کے دوران،1907ءمیں دودوما کو قائم کیا گیا۔

پہلی عالمی جنگ کے بعد اور 1961ءمیں Tanganyika (جو اب تنزانیہ کا حصہ ہے) کی آزادی سے پہلے، برطانوی حکومت کے دوران دودوما ایک صوبائی ہیڈکوارٹر تھا۔ 1974ءمیں تنزانیہ کی حکومت نے اس فیصلے کا اعلان کیا کہ نیشنل دارالحکومت کو دارالسلام سے دودوما منتقل کردیا جائے۔ تنزانیہ کی نیشنل اسمبلی کو فوراً مستقل طور پر دودوما میں دوبارہ سے قائم کیا گیا۔ لیکن فنڈ کی کمی کی وجہ سے گورنمنٹ کی عمارتوں کی تعمیر، منصوبے کے مطابق نہ ہوسکی۔

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
سارا جیوولندن
متن لکھیں اور تلاش کریں
  • مقبول ترین
© sweb 2012 - All rights reserved.