شہروں کی معلومات 
24 دسمبر 2010
وقت اشاعت: 10:6

کراچی

کراچی شہر پاکستان کے جنوبی حصے میں بحیرہ عرب پر، دریائے سندھ کے شمال میں مغربی کنارے پر واقع ہے۔ کراچی صوبہ سندھ کا دارالحکومت ہے۔ کراچی پاکستان کی دارلسلطنت کا مرکز ہے اور یہ پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے کراچی کو پاکستان کی جیب بھی کہا جاتا ہے، کیوںکہ یہ پاکستان میں نقل و حرکت، ذریعہ معاش، تجارت اور پیداوار کا اہم مرکز ہے۔

پاکستان میں بین الاقوامی تجارت کراچی کی بندرگاہ سے کی جاتی ہے اور یہاں کی مصروف جدید بندرگاہ، جو کراچی کے جزیرے کے مرکز میں ہے۔ افغانستان کے لئے اہم گزر گاہ ہے۔

ملک کے بڑے ہوائی اڈے اور ریلوے اسٹیشن اسی شہر میں ہیں۔ اور جدید ہوائی اڈا اور بین الاقوامی پروازوں کے لئے یہاں تیل بھی دستیاب ہے کراچی کی بہت سی اہم مصنوعات ہیں، جن میں اسٹیل، کپڑا، کیمیکلز، خالص پیٹرولیم، جوتے، مشینری، دستکاریاں، قدرتی خوراک شامل ہیں۔

یہ شہر ملک میں بینکاری کا اہم مرکز ہے۔ یہاں دو بڑی یونیورسٹیاں ہیں۔ جن میں ایک یونیورسٹی آف کراچی جو 1951 میں تعمیر کی گئی اور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جو 1992 میں تعمیر کی گئی تھی۔

پاکستان کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح کا مقبرہ بھی اسی شہر میں ہے۔
1839 میں جب برطانیہ نے کراچی پر قبضہ کیا تو کراچی ایک ماہی گیری اور تجارت کا چھوٹا سا مرکز تھا۔ برطانوی حکمرانوں کے دور میں کراچی وادی سندھ کے لئے روئی اور غلّے جیسی درآمدوں کا اہم مرکز بن گیا۔

کراچی 1947 سے 1959 تک خودمختار پاکستان کا دارلحکومت رہا اور پھر اِسے بدل کر اسلام آباد کو 1967 میں پاکستان کا مستقل دارلحکومت بنا دیا گیا۔ اسلام آباد، راولپنڈی کا صوبائی دارالحکومت بھی ہے۔

آزادی کے بعد ابتدائی سالوں میں کراچی نے بڑی بندرگاہ اور صنعتی مرکز کے لحاظ سے کافی ترقی کی۔ بہت سے مسلمان مہاجرین بھارت سے ہجرت کرکے اِس شہر میں آباد ہوئے۔1998 کی مردم شماری کے مطابق یہاں کی آبادی 9,269,265 ہے۔

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
اسلام آبادلندن
متن لکھیں اور تلاش کریں
  • مقبول ترین
© sweb 2012 - All rights reserved.