شہروں کی معلومات 
13 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 20:59

کیگالی

کیگالی روانڈ کا دارالحکومت ہے، یہ ملک کے مرکز میں بلند مقام پر ہے جو خط استوا کے جنوب میں واقع ہے اور سطح سمندر سے 1504 میٹر کی بلندی پر ہے، یہاں کا موسم تمام سال متعدل رہتا ہے۔
یہاں کی معاشیات کی بنیاد یہاں پر ہونے والی کافی، مویشی اور Cassitertie (دھات کی ایک قسم) کی تجارت ہے۔ اس کے علاوہ کجالی اور اس کے گرد و نواح میں ٹیکسٹائل، کیمیکل اور Tin تیار کرنے کی صنعتیں ہیں۔ ان کی ایک بڑی کجالی کو جنوب میں برونڈی اور شمال میں یوگنڈا سے ملاتی ہے، اس کے علاوہ فنی تعلیم کا کالج اور انٹرنیشنل ائیرپورٹ بھی اسی شہر میں ہے۔
کجالی جرمن ایسٹ افریقہ کا 1899 سے 1916 تک حصہ رہا ہے۔ یہ 1923 سے 1946 تک Belgian اور لیگ آف نیشنز کے زیر اثر رہا اور پھر 1946 سے 1962 تک اقوام متحدہ کے زیر انتظام رہا۔ 1962 میں اسے دو آزاد ریاستوں میں روانڈ اور برونڈی میں تقسیم کردیا گیا اور کجالی کو رونڈا کا دارالحکومت بنادیا گیا۔
1994 میں روانڈ کے صدر Juvenal Habyarimana اور برونڈی کے صدر Cyprien Ntarymira کو ایک پراسرار حادثے میں کجالی کے قریب ہلاک کردیا گیا۔ اس حادثے کے فوراً بعد روانڈا کے دو نسلی گروپوں Hutu اور Tutsi کے درمیان پُرتشدد ہنگامے شروع ہوگئے، ان ہنگاموں میں بہت سے بے گناہ لوگ مارے گئے، پھر اقوام متحدہ نے اس خطے میں اپنی امن فوج بھیج دی لیکن وہ بھی صحیح طرح جنگ بند کروانے میں ناکام رہی، اب لوگ اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہیں لیکن تباہ شدہ عمارتوں اور دیگر سہولیات کی کم یابی کو دور کرنے کے لیے ایک طویل عرصہ درکار ہے۔

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
کابللندن
متن لکھیں اور تلاش کریں
  • مقبول ترین
© sweb 2012 - All rights reserved.